Take a fresh look at your lifestyle.

سال11بعد لندن سے براہ راست ایئرانڈیا کی فلائٹ کولکاتا پہنچی

11
کولکاتا،17،ستمبر: مرکزی حکومت نے وندے بھارت مشن کے تحت لندن سے کولکاتا کے درمیان ائیر انڈیا کی براہ راست پرواز شروع کردی ہیں۔ اس کے تحت جمعرات کی آدھی رات کو 2 بجکر 20 منٹ پر پہلی پروازکولکاتا پہنچی۔ کولکاتا کےلئے 11 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب لندن سے اڑان براہ راست دم دم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لید کی ہے۔ اس طیارے کے ذریعے کل 16 ہندستانی مسافر یہاں پہنچے ہیں۔اسی دوران ائیر انڈیا کی پہلی پرواز جمعرات کی صبح 6.20 بجے کولکاتاسے 84 مسافروں کے ساتھ کولکاتا سے روانہ ہوگئی۔ ایئرلائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سارے مسافر جو لندن سے کولکاتا آنے کی تیاری کر رہے ہیں پہلی پرواز میںنہیں آ سکے ہیں۔اس کی وجہ کرونا کی آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ نہیں تھی۔ خیال رہے کہ ریاستی حکومت نے ان مسافروں کے سفر کی منظوری دے دی ہے جن کے بارے میں کوویڈ۔19 کی منفی رپورٹ ہوگی۔ یہاں کئی مسافر نہیں آسکے تھے۔ اب وہ اگلی پرواز سے یہاں آئیں گے۔فی الحال کئی لوگوں نے مختصر وقت کی وجہ سے پہلی پرواز کی بکنگ نہیں کی۔ اب امید کی جارہی ہے کہ اگلی پروازوں سے مسافروں کی زیادہ نقل و حرکت ہوگی۔ کولکاتا اور لندن کے درمیان یہ فلائٹ سروس 24 اکتوبر تک ہفتے میں 2 دن چلائے گی۔ جبکہ کولکاتا جمعرات اور اتوار کو لندن کےلئے پرواز کرے گا۔ لندن کا ہیتھرو ہوائی اڈہ بدھ اور ہفتہ کو کولکاتا کےلئے پروازیں چلائے گا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ 11 سال قبل تک کولکاتا اور لندن کے مابین براہ راست فلائٹ سروس دستیاب تھی لیکن بعد میں اسے بند کردیا گیا۔ اس خدمت کے متعارف ہونے سے یہاں کے لوگوں کو آمدورفت میں بہت آسانی ہوگی۔ اس سے قبل کولکاتا کے لوگوں کو ممبئی یا دہلی کے راستے لندن جانا پڑتا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.