علی پوردوار،07،جون : اتوار کی سہ پہر کو علی پوردوار ضلع میں پیرو بستی سے منسلک نیشنل ہائی وے نمبر 31پر ایل پی جی ٹینکر اور ٹرک کے آمنے سامنے ٹکرانے سے ٹینکر کے کیبن میں آگ لگ گئی۔ایل پی جی سے لوڈ ٹینکر میں آگ لگنے سے افراتفری پھیل گئی۔ تاہم ڈرائیور کی مستعدی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ زخمی حالت میں ڈرائیور نے کیبن کو ٹینکر سے الگ کردیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ جیسے ہی سڑک حادثے کی اطلاع ملی علی پوردوار سے آنے والے دو فائر انجن موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانا شروع کردیا۔ قریب 40 منٹ کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثے کے بعد قومی شاہراہ پرگھنٹوں جام لگ گئی۔
Comments are closed.