کولکاتا۔ 14جولائی : کولکاتا ہائی کورٹ نے سوموار کو یہ ہدایت جار ی کی کہ ایم بی بی ایس پارٹ ون کا امتحان 14جولائی سے شروع ہوں گے ۔ کرونا کی وجہ سے پارٹ ون کے سکنڈ پروفیشنل و تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات التوا میں پڑ گئے تھے ۔ جس کی وجہ سے ایم بی بی ایس کی ایک جماعت نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی مگر اس دن جج سبرتو تعلقدار نے اس معاملے کو خارج کردیا تھااور کہا تھا کہ مقررہ دنوں میں ہی امتحان ہوں گے ۔ اب منگل سے آئندہ 21جولائی تک امتحانات ہوں گے لیکن کئی امیدواروں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ ان کے وکیل وکاس رنجن بھٹا چاریہ و فردوس شمیمہ نے یہ کہاکہ سبھی امیدوار اس وقت کنٹونمنٹ زون میں ہیں اور امتحان دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ جس طرح ایوروید امتحانات کیلئے کورٹ نے امتناعی آرڈر جاری کیا اس معاملے میںبھی وہی طریقے ابنائے جائیں۔ اس پر ریاستی ایڈوکیٹ نے یہ صفائی دی کہ زیادہ تر امیدوار تو امتحانات میں شامل ہونے کیلئے راضی ہیں اور امتحانات کیلئے بند وبست بھی اچھا کیا گیا ہے اب اگر کوئی امتحان میں بیٹھنے کا خواہاں نہیں ہے تو وہ امتحانات کے ناظم اعلیٰ سے اس معاملے میں رجوع کریں۔
Comments are closed.