Take a fresh look at your lifestyle.

اسلام پور:ماں بیٹی کی پر اسرار موت سے سراسیمگی

0

اسلام پور،13،جون : شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور میں ماں اور اس کی معصوم بیٹی کی پراسرار موت کی وجہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ سنیچر کی صبح واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد اسلام پور شہر کے رام کرشنا پلی علاقے میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔ پولس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام بھارتی رائے ہے۔ اس کی تین سالہ بیٹی کا نام معلوم نہ ہو سکا۔ گھر کے مالک نے بتایا کہ ہر دن کی طرح شوہر اور بیوی اپنی بیٹی کو گھر میں سوتے ہوئے چھوڑ کر صبح چائے کی دکان پر جاتے ہیں۔ وہ عورت دکان کھول کر واپس لوٹی۔ لیکن آج صبح اچانک اس کا شوہر مننا رائے اچانک گھر واپس آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ان کی اہلیہ کافی تاخیر کے بعد بھی دکان پر نہیں پہنچی۔ اسے شک ہوا اور آج گھر پہنچا۔ جیسے ہی وہ گھر پہنچا ، اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی اور بیٹی خون میں لت پت حالت میں گھر میں پڑی ہیں۔ اس نے گھر کے مالک سے اس بارے میں پوچھا۔ گھر کے مالک نے بتایا کہ وہ اس وقت پوجا کر رہا تھا۔ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ اسلام پور میونسپل ایڈمنسٹریٹر کنہیاالال اگروال نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر چائے کی دکان سے گھر واپس آیا تو دیکھا کہ اس کی اہلیہ لہو لہان حالت میں زمین پر پڑی ہے۔ اسی دوران اس کی بیٹی بستر پر لیٹی ہوئی ہے۔ اس واقعے کے پیچھے خاندانی تنازعہ ہے یا نہیں۔ ابھی تک واضح نہیں ہواہے۔ پولس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور خاتون کے شوہر کو تحویل میں لے لیا۔ دوسری جانب مقامی لوگوں نے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں جلد سزا دی جائے۔ پولس نے نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.