Take a fresh look at your lifestyle.

یکم جون سے مدھیامک امتحان کا آغاز

کولکاتا،26دسمبر: ہائر سکنڈری امتحان کے بعد مدھیامک امتحان کی فہرست بھی جاری کر دی گئی۔ یکم جون سے مدھیامک شروع ہوگا جو10جون تک جاری رہے گا۔ بورڈ نے 2021 کے مدھیامک امتحان کی پوری جانکاری کیلئے لسٹ جاری کر دیا ہے۔ امتحان روزانہ11.45بجے سے 3بجے تک ہوگا۔جو صرف مدھیامک امتحان کے لئے ہی مخصوص ہوں گے۔ امتحان کی فہرست یوں ہے یکم جون کو پہلا پرچہ ، 2جون کو دوسرا پرچہ،3جون کو جغرافیہ،5جون کو تواریخ،6جون کوحساب،8جون کولا ئف سائنس، 9جون کو فیزیکل سائنس اور10جون کو اختیار ی مضمون۔ یہ سارا امتحان دن کے 11.45 بجے سے سہ پہر3بجے تک ہوگا۔ پہلے15منٹ دیا جائے گا پرچہ پڑھنے کے لئے ۔ کرونا وائیرس کی وجہ سے اس بار مدھیامک امتحان فروری کے بجائے جون سے ہو رہے ہیں اور اسی اثناءاسمبلی الیکشن بھی ہوں گے سبھی طرف نظر دوڑانے کے بعد ہی مدھیامک و ہائر سکنڈری امتحان لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.