Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا بحران کے درمیان بھی گھاٹوں پر مہالیہ کے دوران عقیدتمندوں کا ہجوم

کولکاتا،17،ستمبر:کورونا تباہی کے درمیان ہندو رسم و رواج کے مطابق باپ دادا کی آتما کی شانتی کےلئے مہالیہ پوجا پاٹ پیش کیا جارہا ہے۔ اس کےلئے جمعرات کی صبح سے ہی لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم کولکاتا اور مضافاتی شہر ہوڑہ ، ہگلی اور شمالی چوبیس پرگنہ کے کچھ دریائی گھاٹوں میں جمع ہوگیا ہے۔ صبح پانچ بجے سے ہی بڑی تعداد میں لوگ پھول ، کالاش ، اکشات ، تل وغیرہ پیش کرنے پہنچے۔ گنگا گھاٹ پر بھی پجاریوں کا ہجوم دیکھا گیا۔ پچھلی بار کے مقابلے میں اس بار صورتحال مختلف ہے۔کورونا تباہی کے درمیان صبح کے وقت لوگوں کی بھیڑ گھاٹ پر دیکھی گئی۔ پولس انتظامیہ کی جانب سے کورونا خطرے کے پیش نظر مسلسل تشہیر کے باوجود کئی لوگ معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا نہیں ہوئے۔بہت سے لوگ ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے۔واضح ہو کہ یہ پوجاصبح کو اندھیرا رہتے ہی پوجا شروع ہوتا ہے۔ اس بار بھی اس رجحان میں کوئی کمی نہیں تھی۔اپنے آباو¿ اجداد کو خراج پیش کرنے کےلئے کولکاتا کے مختلف گھاٹوں پر ہجوم جمع ہوا جن میں جاج گھاٹ ،بابو گھاٹ اور باغ بازار گھاٹ بھی شامل ہیں۔ تاہم کرونا تباہی کی وجہ سے اس بار بھیڑ یقینی طور پر تھوڑا کم نظر آئی۔ اس بار بھی ریاستی حکومت نے بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں کےلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ مختلف گھاٹوں پر سکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈرون سے نگرانی کےلئے استعمال کیاجا رہا ہے لیکن نگرانی کے باوجود کولکاتا کے مختلف حصوں میں بہت سے لوگ حفاظتی اصولوں پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کے خطرے کی وجہ سے امسال انتظامیہ نے مہالیہ کے موقع پر دکھنیشور مندر کے گنگا گھاٹ پر قربانی پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔عہدے داروں نے کرونا کی وبا کی وجہ سے مہالیہ کے دن گنگا گھاٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرک پور کمشنر پولس منوج ورما نے بتایا کہ دکھنیشورکے عہدیداروں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں لوگوں کو مندر میں داخل ہونے سے روکنے کےلئے کہا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.