Take a fresh look at your lifestyle.

مکان سے دو انسانی کھوپڑی ملنے پر سراسیمگی

سلی گوڑی،29جولائی:سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے 14 نمبر سبھاش پلی کے تحت دنبھو میترا سرانی میں مقیم کھوکا چکرورتی کے گھر سے دو انسانی کھوپڑیاں پائی گئی۔جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے سلی گوڑی پولس اسٹیشن کو دی۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر کھوپڑی اور دیہانش دونوں کو برآمد کرلیا۔مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دینا بندھو سرانی میں رہائش پذیر کھوکا چکرورتی 15 سال قبل فوت ہوگئے تھے۔ کھوکا چکرورتی کی اہلیہ ریلوے میں ملازمت کرتی ہیں۔ کھوکا چکرورتی کے گھر میں ان کا بھانجہ وکٹر چکرورتی رہتا ہے جو ایک سیکوریٹی گارڈ ہے۔مقامی لوگ کہتے ہیں کہ وکٹر چکرورتی ذہنی طور پر معذور ہے ، وہ سڑک میں جمع کچرا اکٹھا کرکے اپنے گھر لاتا تھا۔ اسی وجہ سے ، نیکھل ساہنی ، سابق کونسلر اور نمبر 14 وارڈ کے موجودہ کوآرڈینیٹر ، آج وکٹرچکرورتی کے گھر پہنچے۔نکھیل ساہنی کی قیادت میں گھر سے انسان کی دو کھوپڑی برآمد ہوئی اور گھر سے کچھ انسانی اعضا بھی ملے۔جس کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔وکٹر چکرورتی کچھ دن سے نہیں آیا ہے۔سلی گوڑی تھانہ کی پولس نے کھوپڑی اور انسانی اعضا دونوں کو برآمد کرکے فارنسک تفتیش کےلئے بھیج دیا ہے۔ پولس اس بات کےلئے تفتیش کر رہی ہے کہ کھوپڑی کیسے وکٹر کے گھر پہنچی۔اس پراسرار واقعے میں اب تک کچھ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق فارنسک تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کس کی کھوپڑی ہے ۔پولس وکٹر کی بھی تلاش کر رہی ہے تاکہ حقیقی صورت حال کی اطلاعات حاصل ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.