Take a fresh look at your lifestyle.

کورنٹائن سینٹر کےخلاف دیہاتیوں کا شدید احتجاج

مالدہ ،14،مئی:رہائشی علاقے میں قرنطین سنٹر کو لیکر اولڈ مالدہ بلدیہ کے 15 نمبر وارڈ کے علاقے شیورام پلی کے دیہاتیوں نے روڈ پر بیریکیڈ لگا کر سنٹر کے خلاف احتجاج کیا۔ جمعرات کے روز علاقے کے سو سے زیادہ افراد نے قرنطین مرکز کے خلاف چوراہے پر بانس کی ایک باڑھ لگا کرناکہ بندی کر دی۔ ان لوگوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے گوڑ گھوش بالیکا اسکول میں دیگر ریاستوں کے کارکنوں کےلئے ایک کونرٹائن کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔یہ لوگ علاقے میں قرانطین سنٹر قائم کرنے کے لئے انتظامیہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ آج ان لوگوں نے اسکول کے سامنے اور سڑک پر بانس کی رکاوٹیں لگا کر اس کا احتجاج کیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے احتجاج میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ یہاں گاو¿ں والوں کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی مالدہ تھانہ کی پولس موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا کہ پولس رہائشی علاقے میں واقع قرنطین مرکز کو ختم کرے اور کارکنوں کو علاقے سے دور رہنے کا انتظام کرے۔ لوگوں نے بتایا کہ رہائشی علاقے میں کورنٹائن مرکز بنا کر علاقے میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.