Take a fresh look at your lifestyle.

مکان ندی کٹاﺅ کی نذر،بیت الخلاءمیں رہائش

مالدہ،22،جون : ایک جوڑا جو گنگا کے کٹاو میں اپنے گھروں سے محروم ہوگیا ہے ، فی الحال وہ اپنے بچوں کے ساتھ بیت الخلا میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ سہدیو منڈل اور اس کی اہلیہ موسومی منڈل ، ضلع مالدہ کے کالیاچک نمبر تین بلاک کے شوبھا پور – پردیو ناپور گرام پنچایت کے منڈل پورعلاقہ کے رہائشی گذشتہ ایک سال سے اس پریشانی کا شکار ہیں۔ جوڑے نے پنچایت اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آخر کار مجبورہو کر گزشتہ ایک سال سے یہ فیملی اپنے بچوں سمیت ٹوائلٹ میں رہائش پذیر ہے۔ انکا الزام ہے کہ ان کا مکان گنگا ندی کے کٹاو¿ کی وجہ سے بہہ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان جیسے بہت سے خاندان ہیں جو دریائے گنگا کے کٹاو¿ سے اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگ گاو¿ں چھوڑ کر باہر چلے گئے لیکن وہ اپنی آبائی زمین کے سوا کہیں نہیں جاانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بیت الخلا میں کنبہ کے ساتھ دن گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شوبھا پور پردیو ناپور گرام پنچایت کے علاقے گولاپ منڈل پاڑہ میں گذشتہ سال گنگا ندی میں بڑے پیمانے پر کٹاﺅ کا واقعہ رونما ہوا۔کٹاﺅ کی وجہ سے ندی کے دونوں کناروں پر بڑی تعداد میں مکانات بہہ گئے۔ ان میں سہدیو منڈل کا مکان بھی شامل ہے۔ دریا کے کٹاو¿ میں ایک پرائمری اسکول بھی زیر آب ہو گیا۔ پیشے سے مزدور سہدیو منڈل نے بتایا کہ ان کے پاس کئی بیگہ کھیت ہے۔ اس کا اپنا مکان بھی تھا۔ لیکن سب کچھ سیلاب اور دریا کے کٹاو¿ میں بہہ گیا۔ تب سے وہ بے گھر ہوکر اِدھر اُدھر بھٹک رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ کھیتی باڑی کرکے دنیا چلاتے تھے ، لیکن اب زمین ختم ہونے کے بعد کھیتی باڑی کا کام رک گیا ہے۔ کسی طرح ، وہ اپنی دو نابالغ بیٹیوں کے ساتھ آٹھ اور 6 سال کی اپنی دنیا چلارہا ہے۔ پنچایت سے لے کر انتظامیہ تک ، انہوں نے ہر جگہ مدد طلب کی لیکن انہیں کہیں سے کوئی مدد نہیں ملی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.