Take a fresh look at your lifestyle.

مالدہ میں مہاجر مزدوروں کی کثیر تعداد میں گھر واپسی

مالدہ02جون :مالدہ ضلع میں خصوصی ٹرین سے بڑے پیمانے پر تارکین وطن مزدوروں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ یہاں مالدہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختلف ریاستوں سے واپس آنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے کورنٹائن سنٹربنانے کا کام شروع کر دےا گےاہے۔ ان کورنٹائن سنٹرمیں تارکین وطن مزدوروں کے لئے کھانے پینے کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔ اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹر کارتک گھوش نے بتایا کہ مدھائی پور علاقے کے اےک بی ایڈ کالج میں کورنٹائن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہاں انہیں باقاعدگی سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوموار کو مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں سے 10 سے زائد خصوصی ٹرین مزدوروں کو لےکر مالدہ ٹاون اسٹیشن پہنچی۔وہیں منگل کے روز لگ بھگ 24 خصوصی ٹرین کی مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن پہنچنے کی امید ہے۔ اولڈ مالدہ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے مختلف ریاستوں سے واپس آنے والے تارکین وطن مزدوروں کوکورنٹین سےنٹر میں رکھنے کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر سے واپس آنے والے کچھ مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ قرنطین سنٹر کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ گاوں نہیں جاسکیں گے ، لیکن اسٹیشن پر اترنے کے بعد میونسپل انتظامیہ انہیں کورنٹائین سنٹر لے گئے۔ اولڈ مالدہ بلدیہ کے منتظم کارتک گھوش نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ، بلدیہ کے اقدام پر ، مدھیا پور کے علاقے میںبی اےڈ کالج میں ایک سنٹر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد جو بھی مزدور مالدہ آئیں گے انہیں اس سنٹر میں رکھا جائے گا۔ ان کے کھانے کا انتظام یہاں کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ملازمین ہر روز انکا جسمانی معائنہ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، میونسپلٹی اور پولس کے اہلکار بھی قرنطین مرکز کی نگرانی میں تعینات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.