مالدہ ،6،مئی: منگل کی رات 279 کارکن راجستھان کے اجمیر سے مالدہ واپس آئے۔ تمام مزدور ڈانکونی سے 10 بسوں کے ذریعہ دیررات گئے مالدہ پہنچ گئے۔ مالدہ پہنچنے کے بعد ، ان سب کا گوڑکنیا بس ٹرمنس پر طبی معائنہ ہوا۔ کل رات ان سب کو بس ٹرمنس پر کھانا پیش کیا گیا۔ کل رات ہی ان تمام کو ہوم کورنٹائن کےلئے بھیج دیا گیا۔واضح ر ہے کہ 4 مئی کو راجستھان کے اجمیر سے 1200 کارکن ٹرین کے ذریعے ڈنکونی پہنچے۔ ان میں سے گذشتہ رات دس بسوں میں 279 کارکن مالدہ پہنچے۔ ان میں سے 225 مالدہ سے تعلق رکھتے ہیں ، بقیہ افرادشمالی دیناج پور ضلع کے بتائے گئے ہیں۔ جیسے ہی بسیں گوڑکنیا بس ٹرمنس پہنچیں انتظامیہ کی طرف سے ان سب کو پانی اور بسکٹ دیئے گئے۔ اس کے بعد ان سے متعلق تمام معلومات لی گئیں۔ بعد میں ان سب کی تھرمل اسکریننگ اور میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے۔ اسی اثنا میں ، راجستھان کے اجمیر سے واپس آنے والے ایک مزدور تاج کامل نے بتایا کہ وہ سب راجستھان کے اجمیر میں کام پر گئے تھے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اچانک لاک ڈاون کی بناءپر وہ لوگ وہاں پھنس گئے۔ بعد میں ریاستی حکومت کی مداخلت سے وہ اجمیر سے ٹرین میں سوار ہوکر ڈانکونی پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے ٹرین میں سفر کےلئے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا گیا۔ ان کے کھانے کا انتظام ٹرین میں ہی کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق راجستھان سے آنے والے ان مزدوروں کے بارے میں تمام ضروری حقائق اور معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ پہلے سب کی تھرمل اسکریننگ کی گئیں اور بعد میں ان سب کے نمونے اکٹھے کیے گئے۔ رات کے وقت مزدوروں کےلئے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ نیز ان تمام کارکنوں کو 14 دن تک گھریلو قرنطین میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کچھ بنگالی مزدور بھی کیرالا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ ٹرین سے واپس آرہے ہیں۔ ان کارکنوں کو مالدہ لانے کےلئے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ 14 بسیں کھڑگ پور ریلوے اسٹیشن روانہ کی جائیں گی۔
Comments are closed.