Take a fresh look at your lifestyle.

مالدہ کے خاکستر کارخانے میں پھر دھماکہ،کوئی زخمی نہیں

کولکاتا،21نومبر: مالدہ ضلع میں ایک بڑے دھماکے میں چھ لوگوں نے اپنی جان گنوائی تھی ۔ سنیچر کو پھر پلاسٹک ای سائیکلنگ فیکٹری میں آتشزدگی ہوگئی مگر اس معمولی آتشزدگی کے بعد پھر آگ بھرکنے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔دن کے 1.20 منٹ پر جب فورنسک کے ماہرین ان خاکستر سے نمونہ اٹھا رہے تھے تب یہ آگ پھر سے بھڑک اٹھی۔ ایک سینئر آفسر کاپی پی ای کٹ کو آگ نے چھو لیا تو وہاں موجود دیگر افسران نے جھٹ سے اس آگ کو فرو کیا اور بجھایا۔ افسروں نے بتایا کہ یہ آگ کیسے لگی ہے اس کا انہیں کوئی علم نہیں۔ اب جب کہ تحقیقات کا کام جاری ہے تو پھر یقینا کوئی سراغ تو ہاتھ لگے گا ہی کہ کیسے اس کارخانے میں آگ لگی، اس وقت ہم لوگوں نے اس خاکستر سے کافی نمونے اکٹھا کئے ہیں جو ٹسٹ میں جائے گا تبھی اس دھماکے کا راز سمجھ میں آئے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.