Take a fresh look at your lifestyle.

ےوم آزادی کے پیش نظر مالدہ میں پولیس کی نگرانی میں اضافہ

*مالدہ 11 اگست:یوم آزادی کے موقع پر مالدہ میں پولیس کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ اس دوران پولیس نے مالدہ ضلع کے مختلف تھانہ علاقے میں ناکا چیکنگ شروع کردی ہے۔ سرحدی علاقوں میں پولیس کا گشت مسلسل جاری ہے۔ کچھ علاقوں میں پولس ساد ہ لباس میں رہ کر نگرانی کر رہی ہے ۔ شمالی بنگال مالدہ کے کالیاچک سے گاجول تک 34 نمبر پر قومی شاہراہ پر پولیس کی مسلسل مہم چل رہی ہے ، ساتھ ہی پولیس قومی شاہراہ 81پر گہری نظر رکھ رہی ہے۔ ایس پی الوک راجوریہ نے بتایا کہ یوم آزادی سے قبل ضلع کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں کڑی نگرانی کے ساتھ پولیس کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بری اور بحری دونوں راستوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ پولیس سفیدہ وردی میںملبوس ہر سرگرمیوں پر نگاہ رکھے ہوئی ہے ۔ ، حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ کرونا دور میں ، لوگوں کا گھروں سے باہرنکلنے کی امید کم ہے ۔ اس کے باوجود پولیس ہوٹلوں ، ریستورانوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر پولس کی نگاہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر کے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی صورتحال پر نگاہ رکھ رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.