Take a fresh look at your lifestyle.

ممتا بنرجی کا مہلوک صحافی کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی اتر پردےش میں اب لاقانونےت و غنڈہ راج کا ماحول

کولکاتا 22جولائی : اتر پر دےش میں صحافی وکرم جوشی کو منظم سازش کے تحت گولی مار کر قتل کر دےا گےا ۔ اس سانحہ پر بنگال کے وزری اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتر پردےش کے وزیر اعلیٰ کی سےاسی انتظام پر سوالےہ نشان لگا دےا ہے ۔ ممتا نے واضح طور پر اتر پردےش حکومت کی نا اہلی پر تنقید کر ت ہوئے کہا کہ پورے اتر پردےش میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اور ےہ بد امنی ےوگی حکومت کے ذمہ ہے ۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرحوم صحافی کے گھر والوں کو ےہ ٹویٹ کےا کہ مرحوم کے گھر والوں سے مجھے ہم دردی ہے ۔ جو شی اےک نڈر صحافی تھے ۔در اصل وکرم کی بھتیجی کے ساتھ کچھ مقامی غنڈوں نے چھےڑ خانی کی تھی جو شی نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں گولی مار کر قتل کر دےا گےا ۔ ممتا بنرجی نے پورے وثوق سے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے ، حق پرست لوگوں کی آوازیں گلے میں گھونٹی جا رہی ہے حتی کے مےڈےا کو بھی نہیں بخشا جار ہا ۔ ےاد رہے کہ اےک دن پہلے 21جولائی کو ورچےول کانفرنس کے ذریعے عوام سے خطاب کر تے ہوئے بھی ممتا بنرجی نے اتر پردےش حکومت پر تیکھا حملہ کےا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ےوپی میں بد امنی و لاقانونےت کا راج ہے جو جنگل راج سے کم نہیں ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.