Take a fresh look at your lifestyle.

ممتا کا سومن مترا کی رحلت پر دکھ کا اظہار

کولکاتا،30جولائی: دکھن کولکاتا کے پرائیوٹ نر سنگ ہوم سے سیدھے اسمبلی بھون ہوتے ہوئے اسمبلی ہاو¿س وہاں سے اپنے گھر، پھر آخری سفر نیم تلہ گھاٹ تک ہوا۔ کانگریس کے معمر لیڈر سومن مترا کا یہ آخری سفر کئی مرحلے میں طے ہوا۔ 78برس کے کانگریس لیڈر کا جسد خالی مولا علی پر دیش کانگریس کے صدر دفتر میں لوگوں کے آخری دیدار کے لئے رکھا گیا تھا۔ وہاں لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ ان کو خراج عقیدت دینے کے لئے پر دیپ بھٹا چاریہ سے لے کر ریاستی کانگریس کے سبھی لیڈران اپنے ہر دلعزیز رہنما کو دیکھنے اور انہیں خراج عقیدت دینے کے لئے پہنچے تھے۔ کانگریس کے ایم پی ادھیر رنجن چودھری نے ویڈیو کے ذریعہ اظہار عقیدت و غم کو بیان کیا۔ ایسا ہی دکھ کا اظہار دیپا داس منشی نے بھی کیا۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی گلدستہ لئے12بجے کے قریب اسمبلی ہاو¿س آئی۔ وہاں پولس کمشنر انوج شرما بھی پہنچ گئے۔ 20منٹ تک انتظار کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے صحیح وقت کے بارے میں پوچھا، ان کو بتایا گیا کہ پر دیش کانگریس کے صدر سومن مترا کی لاش اسمبلی ہاو¿س میں آنے تک آدھا گھنٹہ لگ جائے گا یہ سنتے ممتا بنرجی نابنو چلی گئیں اور وہاں سے انہوں نے سومن مترا کی اس رحلت پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ اسمبلی میں پھولوں کا ہار لے کر فرہاد حکیم، نرمل ماجھی اور تاپش رائے کے علاوہ بایاں محاذ کے لیڈر سوجن چکرورتی بھی شامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.