Take a fresh look at your lifestyle.

وزیر اعلی نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباددی

کولکاتا،4اگست:ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یو پی ایس سی سول سروس امتحان میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ، وزیر اعلیٰ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور انھیں اپنے ملک کے عوام کی خدمت میں روشن مستقبل کی امید کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو امیدوار کامیاب نہیں ہوئے ان کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنی چاہئے ، اور وہ یقینا زیادہ لگن کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس بار یو پی ایس سی کے امتحان میں مجموعی طور پر 829 کامیاب ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں 13 ویں نمبر پر کولکاتا کے رونک اگروال اور 20 نمبر پر جادب پور سے نیہا بندوپادھیائے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.