Take a fresh look at your lifestyle.

سادگی سے منائے جائے گی یوم آزادی: وزیر اعلیٰ

کولکاتا،6،اگست: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس سال یوم آزادی پروگرام بہت سادگی سے منایاجائے گا۔ ریاستی سکریٹریٹ نبان میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریڈ روڈ پر یوم آزادی کا پروگرام دوسرے برسوں سے مختلف ہوگا۔ اس بار صرف قومی پرچم لہرایا جائے گا اور کچھ کوویڈ واریرز کو اعزاز دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دوسرے سالوں میں بھی لاکھوں افراد ریڈ روڈ پہنچ جاتے تھے ، لیکن اس بار صورتحال مختلف ہے۔ لوگوں کو غیر ضروری گھومنے پھرنے کی صلاح دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب کو معاشرتی فاصلے پر عمل کرنا چاہئے۔ یوم آزادی کے پروگرام میں ، سماجی دوری کے قواعد پر عمل کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.