کولکاتا،/13اگست:ممتا نے عالمی یوم اعضاءعطیہ کے موقع پر کہا کہ بنگال حکومت لوگوں کو اعضاءکے عطیہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ جمعرات کو عالمی اعضاءکے عطیہ دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت موت کے بعد اعضاءکے عطیہ کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جس نے اعضاء کی تیزی سے منتقلی کےلئے گرین کوریڈور کامیابی کے ساتھ انجام دیئے ہیں۔ ممتا نے کہا کہ میں نے کئی سال پہلے اپنی آنکھوں کا عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیا کہ آج آرگن ڈونیشن ڈے ہے۔ بنگال حکومت موت کے بعد اعضاءکے عطیہ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔بنگال ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جس نے اعضاءکی جلد منتقلی کےلئے کامیابی کے ساتھ گرین کوریڈورز کی راہ ہموار کئے ہیں۔ میں نے بھی کئی سال پہلے اپنی آنکھوں کو عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آرگن ڈونیشن ڈے کے موقع پر اس دن بہت سارے اداروں کے ذریعہ پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے اور لوگوں کو اعضاءکے عطیات دینے کےلئے بیدار اور حوصلہ افزائی کی گئی ۔
Comments are closed.