Take a fresh look at your lifestyle.

ربندر سنگیت گلوکارہ دام کی موت پروزیر اعلیٰ کی تعزیت

کولکاتا،19،ستمبر: مشہور ربندر سنگیت گلوکارہ پورب دام کا سنیچر کے روز اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئیں۔وہ 85 سال کی تھی۔ ان کے اہل خانہ کے ذرائع نے بتایا کہ دام کی موت سنیچر کی صبح جنوبی کولکاتا کے ڈھکوریہ میں ہوئی۔ اپنے پیچھے شوہر اور ایک بیٹی چھور گئیں ہیں۔ مشہور ربندر سنگیت گلوکارہ سوچترا مترا کی شاگردہ دام نے برسوں تک اپنے گانوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔پورب دام کی موت پر انہیں خراج پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ساتھ اپنے تعلقات کو یاد کیا۔ دام کو 2013 میں ریاستی حکومت نے سنگیت سمان سے نوازا تھا۔ بنرجی نے کہا کہ دام 80 کی دہائی میں ایک مشہور ربندر سنگیت گلوکارہ کے طور پر پہچانی جاتی تھیں۔ ان کی موت نے میوزک کی دنیا میں ایک خلاءپیدا کر دیا ہے۔وزیر اعلی نے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.