کولکاتا،یکم،اکتوبر: ہتھراس میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ کو "وحشیانہ اور شرمناک” قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو کہا کہ متاثرہ لڑکی کی "جبراً رات کے اندھیرے میں آخری رسوم” نے ان لوگوں کی راہیں کھول دی ہیں جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کےلئے ، جھوٹے وعدے کیااور نعرے لگائے۔ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے ٹویٹ کیا کہ میرے پاس ہتھراس میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے وحشیانہ اور شرمناک واقعے کی مذمت کےلئے الفاظ نہیں ہیں۔ میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ کنبے کی موجودگی یا رضامندی کے بغیر زبردستی آخری رسوم ادا کرنا اس سے بھی زیادہ شرمناک ہے اور انہوں نے نعرے لگانے اور ووٹ حاصل کرنے کے جھوٹے وعدے کرنے والوں کےلئے راستہ کھول دیا ہے۔واضح رہے کہ اس دلت لڑکی کو 14 ستمبر کو ہتھراس کے ایک گاو¿ں میں چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اسے علی گڑھ کے جے این میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں منگل کو اس کی موت ہوگئی۔
Comments are closed.