Take a fresh look at your lifestyle.

ممتامہاجر مزدوروں کو لے کر سیاست کررہی ہیں / ادھیر

کولکاتا۔28مئی : دہلی سے وارد ہونے کے بعد کانگریس کے دبنگ ایم پی ادھیر رنجن چودھری نے پہلی فرصت میں ہی ممتا بنرجی پر نشانہ سادھا اور کہا ۔ سالہا سال سے مہاجر مزدور کروڑوں کروڑ روپئے آ پ کو د ے رہا ہے او یہ آپ ہی ہیں کہ ان کی واپسی پر ٹال مٹول کررہی ہیں ان کے ساتھ غیر انسانی پن کا سلوک کررہی ہیں۔ تاکہ پورے بنگال میں ایک شخصیت میں آنچ نہ آئے اور سبھوں کے درمیان بے داغ رہیں ۔ لاک ڈاﺅن میں ادھیر چودھری دہلی میں پھنسے ہوئے تھے مگر وہیں سے انہوں نے مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی کو لے کر برابر اپنی تحریک کو ایندھن دیتے رہے ۔ جمعرات کو جیسے ہی وہ طیار سے اترے ویسے ہی انہوں نے ممتا بنرجی کی جانب دار پالیسی کے خلاف ابل پڑے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو سالہا سال سے ان کی تجوری بھررہے ہیں مگر یہ پتھر دل خاتون ابھی تک ان مہاجر مزدوروں کیلئے گھر واپسی کا کوئی بھی آسانیاں فراہم نہ کرسکیں ۔ میں نے بارہا ٹرین سے دوسری ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو منگوانے کی درخواست کی اور یہ بھی کہا کہ ٹرین پر سوار ہونے سے پہلے کرونا منفی سند دینا ہوگا ۔ اترنے کے بعد پھر سے جانچ کرنا ہوگا اور جو جہاں جائیں گے وہاں چوکسی رکھنی پڑے گی مگر اس معاملے میں وزیر اعلیٰ نے بے رخی دکھائی جس کی وجہ سے پریشان حال مزدوروں نے پیدل سفر پر ہی چل پڑے ۔ ٹرک ۔ بس جو بھی جس کو ملا وہ اس پر سوار ہوگئے کیونکہ سبھوں کو گھر کی دھن سوار تھی ۔ ہزاروں ہزار ٹرک ۔ بس اس ریاست میں گھس پڑیں مگر آپ اس سے بے خبر رہیں کیونکہ آپ کو تو صرف اپنی پارٹی اور ریاست سے مطلوب رہا۔ اب بنگال کے ایک بڑ ے طبقے کے اندر آپ کے تئیں منفی ذہن تیار ہورہا ہے ۔ اس کو بھولنے کی غلطی کبھی نہ کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.