بسوں میں سیٹ خالی رہنے پر مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت:ممتا وزیراعلی کے اعلان کے فورا ًبعد ہی بس میں بھیڑامڈ پڑی
کولکاتا 29مئی: پرائیوٹ بسوں کو20 مسافروں کوسوار کرنے کی ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن سے آج نجات مل گئی۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج لاک ڈاو¿ن میں غیر متوقع طور پر عوام کو راحت پہنچاتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا کہ پرائیوٹ بسوں میں جتنی سیٹ ہونگی اتنے مسافروں کو سوار کرسکتے ہیں۔مگر کسی بھی بس میں مسافروں کو کھڑا رکھنے کی اجازت بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو نہیں ملے گی۔وزیراعلی ممتا بنرجی کے اس اعلان نے جہاں ریاست کے عوام کو راحت پہنچائی وہیں بس مالکان تنظیموں کو مایوس بھی کردیا، کیونکہ ان لوگوں نے اچانک سے بس کرائے میں 3گنا اضافہ کامطالبہ کیا تھا اور مسلسل 20 دنوں سے ریاستی حکومت پر دباﺅ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ مگر ریاستی حکومت نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کی مار جھیل رہے عوام پر کرائے میں 3گنا اضافہ کرکے مزید کسی طرح کا مالی بوجھ نہیں ڈال سکتے لہٰذامالکان کی تجاویز کو ریاستی حکومت نے مسترد کر دیا۔ آج کے اعلان نے بس مالکان کو دوبارہ مسئلے پرغور کرنے کاموقع فراہم کیا۔ اس ضمن میں آل بنگال بس اور منی بس مالکان کی جانب سے یہ کہا گیا کہ فی الحال ہماری تنظیم ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سے مزید ایک مرتبہ میٹنگ کرے گی اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہم کریں گے۔
ادھر وزیراعلی ممتا بنرجی نے یہ اعلان کیا کہ بس میں سوار یعنی والے ہر مسافر کو اپنا چہرہ ماسک سے ڈھکنا ہوگا اور ہاتھوں میں گلوفس کااستعمال کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ سینیٹائز کا بھی استعمال کرنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی وبا سے فی الحال راحت نہیں مگر عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی حفاظت خود کریں۔
Comments are closed.