Take a fresh look at your lifestyle.

وزیر اعلیٰ کا سابق وزیر شیامل چکرورتی کی موت پر اظہار غم

کولکاتا،6،اگست: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سابق وزیر اور سی پی ایم رہنما شیامل چکرورتی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیامل چکرورتی کی موت سیاسی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔جمعرات کی سہ پہر 1.45 بجے شہر کے نجی اسپتال میں سی پی ایم رہنما شیامل چکرورتی نے آخری سانس لی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ اور سی پی ایم رہنما شیامل چکرورتی کی موت سے مجھے شدید رنج ہوا ہے۔انہوں نے آج کولکاتا میں 78 سال کی عمر میں آخری سانس لی ان کی موت سیاسی دنیا کےلئے ایک نقصان ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں شیامل چکرورتی کے اہل خانہ اور ان کے مداح سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق انہوں نے جمعرات کی سہ پہر 1.45 بجے آخری سانس لی۔ وہ میٹروپولیس کے نجی اسپتال بائی پاس میں زیر علاج تھے۔یکم اگست سے وہ وینٹیلیشن پر تھے۔ وہ 30 جولائی کے دن اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔ سوشل میڈیا پران کی بیٹی اپاشی کی طرف سے والد کی صحت کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔ ابھی کل ہی اپاشی نے کہا تھا کہ اپنے والد کی حالت میں کوئی خاصی بہتری نہیں آسکی ہے۔ یعنی وہ وینٹیلیشن پر تھے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کے بدھ کے روز شیامل چکرورتی بخار اور سانس لینے میں پریشانی کے سبب الٹاڈانگا کے ایک نرسنگ ہوم میں داخل ہوئے تھے۔تاہم انہیں یہاں سے بائی پاس اسپتال ریفر کردیا گیا۔ شیامل چکرورتی کی موت کے بعد سی پی آئی-ایم کے ریاستی سکریٹری سوریاکانت مشرا نے کہا کہ ہماری پارٹی کے تجربہ کار رہنما کامریڈ شیامل چکرورتی کی قریب 2 بجے انتقال ہوگیا۔ آج دوپہر سے پہلے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ پہلی بار کچھ کنٹرول کرنے کے بعد وہاں ایک اور اٹیک ہوا۔ چونکہ وہ ‘کرونا مثبت تھے۔ لہٰذا ان کے آخری دیدار کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پارٹی کے جھنڈے ہمارے تمام پارٹی دفاتر میں آدھے جھکے رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.