Take a fresh look at your lifestyle.

ہتھراس سانحہ:کبھی دلتوں تو کبھی اقلیتی فرقہ کو زد پر لیا جارہا ہے:وزیر اعلیٰ

کولکاتا،یکم،اکتوبر:وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اترپردیش کے ہتھراس واقعے پر یوگی حکومت کو سخت نشانہ بنایا ہے۔جمعرات کووزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش کے ہتھراس میں صرف متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ اس کا جسم بھی جلا دیا گیا ہے۔پولس کواس واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ یہ جرم کیوںہوا ہے۔ یہ کس قسم کا نظام ہے؟سی ایم ممتا نے کہا کہ کبھی اقلیتوں پر ظلم کیا جاتا ہے توکبھی ‘دلتوں’ کو ستایا جاتا ہے ، کبھی ‘قبائلیوں’ پر ظلم کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز بھی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے یوگی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ کل وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ جو لوگ بنگال میں امن و امان کی بات کرتے ہیں انہیں اترپردیش کی طرف تھوڑی نظر ڈال لینی چاہئے۔ ایک طرف ‘دلتوں’ پر تشدد کیا جارہا ہے۔تودوسری طرف باہر سے کھانا لاکر اسے دلتوں کے گھر پر بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔جبکہ اس سے قبل بھی ترنمول سپریمو کے بھتیجے اورترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی نے بدھ کے روز ہتھراس عصمت دری معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پرشدید تنقیدکیا۔ ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی میں انسانیت باقی ہے تو دلتوں کی بات کریں۔ ابھیشیک بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ نریندر مودی کے دور میں ہتھراس میں ایک گھناو¿نا جرم ہوا ہے اور وہ خاموش ہیں۔ متاثرہ 15 دن تک زندگی اور موت کے مابین لڑائی کے بعد شدیدزخمی ہونے کی وجہ سے علاج کے دوران زندگی اور موت کی لڑائی لڑتے ہوئے چل بسی ۔اترپردیش پولس نے بھی اس کے لاش کی بے عزتی کی ہے۔ مودی جی اگر آپ کے اندر ذرا بھی انسانیت باقی ہے تو دلتوں کی بات کریں۔ ادھر کانگریس کارکنوں نے ہتھراس واقعے کے حوالے سے جمعرات کے روز میٹروپولیٹن کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا۔ کولکاتا میں کانگریس کارکنوں نے ہتھراس میں اجتماعی عصمت دری کے مبینہ شکار کےلئے احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبر کو اتر پردیش کے ہتھراس میں چار درندوں نے ایک دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی اور شدید طور پر تشدد کا شکار بھی بنایا تھا۔ اسکی حالت خراب ہونے کے بعد اسے دہلی کے صفدرجنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں منگل کو اس کی موت ہوگئی۔رات گئے ہی مہلوک کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی ۔ اس کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولس نے آخری رسومات ادا کرنے کےلئے اس پر دباو¿ ڈالا۔ ان کے اجازت کے بغیر لاش کی آخری رسوم ادا کردی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.