کولکاتا،5،اگست: کئی برسوں کے انتظار کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا کے تاریخی رام مندر کےلئے بدھ کے روز سہ پہر میں بھومی پوجا کی۔ یہاں بھومی پوجن سے پہلے بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے صبح ٹویٹ کیا کہ ہندو ، مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، آپس میںبھائی اور بہنیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے تنوع میں اتحاد کے صدیوں پرانے ورثے کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے اور ہمیں آخری سانس تک اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ، ‘ہندو ، مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، بھائی اور بہنیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہما وقت شامل ہیں نیز ایک ساتھ رہتے آئے ہیں۔یہی ہندستان کی پہچان ہے۔ میرا ہندستان بہت اچھا ہے۔ ہمارے ملک نے ہمیشہ تنوع میں اتحاد کے صدیوں قدیم ورثہ کو برقرار رکھا ہے اور ہمیں اسے اپنی آخری سانس تک برقرار رکھنا چاہئے۔ ‘ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی سہ پہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب ایودھیا میں بھومی پوجن ادا کیا۔ ملک کی متعدد ممتاز شخصیات نے اس لمحہ کو دیکھا۔ رام مندر کےلئے بھومی پوجن کے حوالے سے پورے ملک میں تہوار کا ماحول ہے۔ دوسری طرف کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کےلئے بنگال حکومت نے اس دن ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک اپنے گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔وہیں دوسری جانب بھومی پوجا اورلاک ڈاﺅن کے مد نظر ریاست بھر میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ بی جے پی نے بھومی پوجن کے دن ریاست میں مکمل لاک ڈاو¿ن کی شدید مخالفت کی ہے۔ بی جے پی نے لاک ڈاو¿ن واپس لینے کی اپیل کی تھی لیکن ریاستی حکومت نے پہلے ہی اسے مسترد کردیا تھا۔ بنگال میں رواں ماہ کا یہ پہلا مکمل لاک ڈاو¿ن ہے۔
Comments are closed.