Take a fresh look at your lifestyle.

’امفان ‘کی نگرانی کے لئے ممتا بنرجی نابنو ہی میں قیام کریں گی

کولکاتا19 مئی: محکمہ آب وہوا نے خبردار کیا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان’امفان‘ منگل کی شام تک بنگال سے ٹکرا سکتا ہے ۔مغربی بنگال میں جب تک امفان کا اثر قائم رہے گا ‘وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی ریاستی سکریٹریٹ نابنو میں موجود رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 مئی کو یہ طوفان مغربی بنگال کے دیگھا اور بنگلہ دیش کے ہٹیا کے درمیان ٹکرائے گا۔ طوفان کی رفتار165 کلومیٹر فی گھنٹہ سے180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔نابنو میں قائم کنٹرول روم میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی رات بھر رہیں گی۔ امفان کیا تباہی مچاتا ہے وزیر اعلیٰ خود نگرانی کریں گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام طرح کے پیشگی اقدامات ہم نے کر لئے ہیں۔لوگوں کو ممکنہ متاثرہ علاقوں سے ہٹانے کے ساتھ راحتی اہل کار تعینات کردیئے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس طوفان کی طاقت ‘آئیلا‘ بلبل اور دیگر طوفان سے بھی زیادہ ہوگی۔میں نے تمام لوگوں سے گھر میں رہنے کی اپیل ہے اور محفوظ پناہگاہ تلاش کرنے کو کہا ہے۔ساحلی علاقے میں ہرگز نہ جائیں ۔ضلع مجسٹریٹ ،ایس پی ، پولس کمشنروں کو مناسب ہدایات دی جاچکی ہیں۔ہم نے لوگوں کو پناہ گاہ پہنچادیا ہے اور انہیں سماجی دوری برقرار رکھنے کو بھی کہا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جنوبی 24 پرگنہ میں دو لاکھ افراد کو منتقل کیا گیا۔ شمالی 24 پرگنہ میں پچاس ہزار اور مشرقی مدناپور میں چالیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پہنچادیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.