Take a fresh look at your lifestyle.

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پوری توانائی کے ساتھ سیاسی میدان میں مودی شاہ کے خرافاتی ذہن و منصوبے کے خلاف برسرِ پیکار

0

بانکوڑہ،25نومبر: ترنمول پارٹی کی نڈر و جرا¿ت مند سپریمو ممتا بنرجی آٹھ مہینے کے طویل وقفے کے بعد پھر سے میدان سیاست میں پوری توانائی کے ساتھ کود پڑی ہیں۔ او ر پارٹی کے لیڈران و کارکنوں کو سخت طریقے سے متنبہ کرتے ہوئے کام میں دھیان دینے اور آگے بڑھنے کی پر زور آواز لگائی۔ انہوں نے پارٹی کے ورکروں کو کہا کہ اب بیٹھنے کا نہیں پوری طاقت سے اٹھ کھڑے ہو نے و پارٹی کی ترقیاتی کاموں کی تشہیر کرنے کا وقت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنا سیاسی محاذ سب سے پہلے بانکوڑہ سے شروع کیا یہ حلقہ کافی دنوں سے کرونا وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس میں ڈوبا تھا۔ پھر ممتا کے آنے سے بیس دنوں قبل یہاں بھاجپا کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے قدم رکھا اور یہاں کے ماحول پر گیروا مزاج بنانے کی کو شش کر کے چلے گئے۔ ممتا بنرجی نے اس جلسے میں ایم پی کلیان بنرجی کو مارنے مرنے کی انتقامی پالیسی کا درس دیا۔ پھر اس کے بعد انہوں نے اپنے جواں و محنت کش حامیوں کو تحریک دی کہ وہ پورے اہتمام سے2021 کے اسمبلی الیکشن میں ترنمول کو جیت دلوانے کے لئے خود کو جھونک دے۔ اس اسمبلی الیکشن میں ترنمول کا پہلا ہدف ہے بی جے پی اور اس کے فاسد خیالات۔ یاد رہے کہ بانکوڑہ کی دو سیٹ پر بی جے پی نے لوک سبھا میں قبضہ جما لیا یہ الیکشن ایک برس قبل ہوا تھا۔ بانکوڑہ جو ایک بڑا علاقہ ہے جس میں14اسمبلی حلقے ہیں یہاں کے آدی باسی و پسماندہ طبقے کا ووٹ کافی زیادہ ہے۔ ترنمول کو اب اسی حلقے سے دلچسپی ہے۔ ترنمول کی سپریمو نے یہاں کے سیاسی جلسے میں اپنے حامیوں کو تحریک دی اور کہا کہ ترنمول کانگریس عوام کے لئے بالکل ہی نیچے سے ترقیاتی کام کر رہی ہے۔ ایسے میں پارٹی کے ابھی اراکین ایک جٹ ہو کر آپسی رنجش کوبالائے طاق رکھ کر بھاجپا کے خلاف مہم کو تیز کریں تا کہ ترنمول پارٹی کی شاہانہ جیت رقم ہو۔ حالانکہ ترنمول کی سیاسی حکمت کو مہمیز کرنے کے لئے پرشانت کشور نے بھی پوری حکمت عملی کو کام میں لگا دیا ہے۔ انہوں نے تمام ایم ایل اے کو تفصیلات اور رپورٹ کو جمع کرنے کی بھی گزارش کر دی ہے۔ ممتا بنرجی جو اس وقت بھاجپا سے لوہا لینے پر تلی ہیں اور یہاں کے عوام سے کافی امید لگائے ہوئی ہیں انہوں نے صاف لفظوں میں اعتراف کر دیا ہے کہ وہ بھی پارٹی کی ایک محنتی ورکر ہیں اور سبھوں کے مفادات کے لئے وہ لڑ رہی ہیں وہ مودی امیت شاہ کے خرافات ذہنیت کو ہر حال میں اس ریاست سے اکھاڑ پھینکنے کا قصد کرلیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.