کولکاتا،4،ستمبر: کانگریس اور بائیں محاذ کی جانب سے ، عبدالمنان اور سوجن چکرورتی نے مشترکہ طور پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک مکتوب لکھا۔ مشترکہ طور پر تحریری خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کم از کم تین ہفتوں تک چلنا چاہئے۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس کے ذریعے انہیں معلوم ہوا ہے کہ 9 ستمبر سے اسمبلی کا ایک مختصر بجٹ اجلاس ہوگا۔ تاہم اس وقت کوویڈ کی وبا ، اس کی لڑائی ، امفان ، مرکز کی طرف سے ریاست کو نظرانداز کرنے ، مہنگائی ، بے روزگاری سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ، اس سیشن کے پہلے نصف حصے میں جو سوالات پیش کیے گئے تھے ان میں سے بہت سے زیر بحث اور جوابات زیر التوا ہیں۔ لہٰذا یہ اجلاس کم سے کم تین ہفتوں کےلئے ہونا چاہئے اور اہم امور کو اہمیت دی جانی چاہئے۔
Comments are closed.