کولکاتا۔ 17اکتوبر : سنیچر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا کے کئی پوجا پنڈال کا افتتاح کیا اور وہاں موجود سبھی کو ہدایت کی کہ وہ کوویڈ۔19سے دور رہنے کیلئے تمام حفاظتی تدابیر کا خیال رکھیں ۔ انہوںنے افتتاحی تقریب کی غرض سے بابو بگان ، جودھپور پارک ، 95بلی ، جودھپور پارک سرجو جننی ، ایک دلیا ایور گرین کلب ، سنگھی پارک ، بالی گنج کلچرل ، سماج سیوی سنگھ اور شیو مندر دکھن کولکاتا پہنچی ۔ ایک دلیا ایور گرین پوجا کی افتتاحی پروگرام میں ان کے ساتھ سبرتو مکھرجی بھی تھے ، یہ ان ہی کا پوجا ہے ۔ سماج سیوی سنگھ میں وزیر اعلیٰ نے پھولوں کا پردہ اٹھاکر پنڈال کا افتتاح کیا۔ ممتا بنرجی پوجا پنڈال کا افتتاح 14اکتوبر سے کررہی ہیں اور محض دو دنوں کے اندر انہوں نے 70عدد پوجا پنڈال کا افتتاح کرڈالا ، یاد رہے کہ درگا پوجا کا آغاز 22اکتوبر سے ہونے جارہا ہے ۔ اس مبارک موقعہ پر ممتا بنرجی کی مصروفیت بھی بڑھ گئی ہیں ۔ اس کوویڈ۔19کو لے کر وہ بار بار سبھی کو اس وبائی مرض سے بچنے کیلئے تمام حفاظتی تدابیر جو گائیڈ لائن میں درج ہے اپنانے کی درخواست کی ہے۔
Comments are closed.