Take a fresh look at your lifestyle.

جھاڑ گرام سے لوٹے ہی ممتا کا ڈی جی سے خصوصی ملاقات نبنو مارچ کرنے والے بی جے پی کے تشدد پسندوں سے پولس نے لوہا لیا

0

کولکاتا۔ 8اکتوبر : جھاڑ گرام سے واپسی کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پولس کے ڈی جی سے خصوصی ملاقات کیں، بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کو بی جے پی کا نبنو مارچ تھا جس کی وجہ سے شہر میں کوئی انہونی واقعہ رونما نہ ہو اسی کیلئے انہوںنے شہر میں امن و امان کو برقرا ر رکھنے کیلئے ہی ڈی جی سے ملاقات کی ۔
بروز جمعرات کی صبح سے ہی بی جے پی نے نبنو مارچ کا پروگرام بنالیا تھا جس کی وجہ سے کولکاتا ہوڑہ کے زیادہ تر حصے میں کافی تشویش ناک حالات ہوگئے تھے ۔ پولس نے اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے اس تحریک میںشامل ان لوگوں کو حراست میں لے لیا جو شہر کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کے درپے تھے ۔ پولس نے نبنو مارچ کرنے والے جنونیوں کو ہر ممکن طریقے سے روکنے کی کوشش کی جب اس میں انہیں ناکامی ہوئی تو اس بھیڑ کو روکنے کیلئے پولس کو لامحالہ لاٹھی چارج ، آنسو گیس چھوڑ نے پڑے ۔ اس کے پادھاپی میں بی جے پی کے کئی حامیوں کو سخت چوٹیں آئیں ۔ جب حالات مزید سنگین ہوگئے تو ریف نے اتر کر کمان سنبھالا ۔ نبنو جانے کیلئے ایک بھیڑ کو جمع تھا بی جے پی نے وہیں ان کا پولس کے ساتھ زبردست تصادم ہوا۔ جو بڑھتے ہوئے سنترہ گاچھی او رخضر پور کے ہسٹنگ تک آگئی ۔ پولس نے پوری چوکسی و بہادری سے بی جے پی کے اس مقصد کو ناکام بنایا ۔ بدلے میںلاٹھی چارج اور آنسو گیس چھوڑے گئے بعد میں بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے رنگین پانی کا زور دار فورہ کو بھی استعمال کیا ۔ یہی رنگین پانی نے بی جے پی کے حامیوں کو بیمار بھی کر ڈالا ۔ اس پانی سے بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر راجو بندو پادھیائے بھی ابھی بے حال پڑے ہوئے ہیں۔ وہ سنترہ گاچھی سے بی جے پی کی ایک بڑی تحریک کی رہنمائی کررہے تھے نبنو کی طرف راستے میں بانس کا بیڑا لگایا تھا اس مچل نے اسے توڑنے کی کوشش کی تو ان پر پانی کا بوچھار کی گئی اس وجہ وہ سبھی سست پڑ گئے ۔ان کے علاوہ ہسٹنگ کے بھی کئی حامی بھی پولس کی مار سے زخمی ہوئے ہیں ۔ ہسٹنگ میںاس مارچ کی قیادت لاکٹ چکرورتی ، کیلاش وجے ورگیہ کررہے تھے ۔ وہ بھی پانی اسپرے کی زد میں آکر ابھی نڈھال ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.