کولکاتا17 اکتوبر:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے نوراتری کی مبارکبادی دیتے ہوئے سبھی کوکہاکہ وہ اس تہوار کو پورے جوش سے منائیں لیکن حفاظتی تدابیر کو بھی دھیان میںرکھیں اس سنگین وبائی مرض کاماحول میں۔ ممتا بنرجی نے ہندومذاہب کے مردوعورتوں کو نوراتری کی ڈھیر ساری خوشیاں ، مبارکبادی دیتے ہوئے کہاکہ سبھوں پر ماں درگا کاکرم سایہ فگن رہے سبھی خوش وخرم رہیں اوربیماری سے دوربھی رہیں۔ سبھوں سے درخواست کروں گی کہ وہ حفاظتی تدابیر کو اپنے ساتھ رکھیں اوران کوہردم نبھاتے رہیں حکومت مغربی بنگال نے درگاپوجا گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے تہوار میں مصروف لوگوں سے استدعاکی کہ وہ کوویڈ-19 سے بچنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں اورحفاظتی تدابیر پردھیان دیں۔ یاد رہے کہ امسال درگاپوجا 25 اکتوبر سے شروع ہورہاہے۔
Comments are closed.