حکومت تلنگا نہ کی مصیبت میں ممتا بنرجی ساتھ کھڑی نظر آئی اڑیسہ ، تمل ناڈو اور دہلی حکومت کی طرف سے بھی مالی امداد
کولکاتا۔ 22اکتوبر : زبردست موسلا دھار اور طویل دنوں تک طوفانی بارش نے تلنگانہ کو اسی طرح سے تباہ کردیا جس طرح سے بنگال میں امفان طوفان نے تباہی مچائی تھی حیدر آباد کے بیشتر علاقے تہہ آب ہوئے اور ہفتوں وہاں دو میٹر اوپر تک پانی رہا۔ ایسی تباہی اور بربادی کے موقع پر اس تباہ شدہ ریاست تلنگانہ کے پاس کھڑی نظر آئی ممتا بنرجی کی حکومت ۔ حکومت مغربی بنگال کی طرف سے تلنگانہ سرکار کو 2کروڑ روپئے کی مالی امداد دی گئی اور وزیر اعلیٰ نے دو کروڑ کی رقم حکومت تلنگانہ کو بجھوادی ہے ۔ اس رقم کو بھجوانے کے علاوہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راﺅ ( کے ایس آر) کو مکتوب بھی لکھا کہ وہ اس مصیبت کے وقت ان کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ اس طوفانی بارش میں جتنے لوگوں کی موت ہوئی ہیں اس پر اپنے گہر ے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ تلنگانہ حکومت کسی بھی مصیبت کے وقت مغربی بنگال حکومت کو اپنے ساتھ کھڑا دیکھے گی ۔ تلنگانہ میں اس طوفانی بارش کی تباہ کاری کے دوران 70سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق تلنگانہ حکومت کے 5ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی املاک برباد ہوئی ہے ۔
دریں اثناءاڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹناتک نے بھی حکومت تلنگانہ کو 5کروڑ روپئے بطور امداد بھجوا ئے ہیں ۔ ریاست کے چیف سکریٹری اسیت تر پاٹھی نے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ حکومت اڑیسہ اور وہاں کے لوگ اس مصیبت کے وقت حکومت تلنگانہ کے ساتھ ہیں۔ جو رقم بھجوائی گئی ہے اس میں خاص طور پر ان لوگوں کی مدد کی بات رکھی گئی ہے جن کے گھر بار برباد ہوچکے ہیں اس سے پہلے تمل ناڈو اور دہلی کی حکومت نے بھی 15 اور 10کروڑ کی مالی امداد بھجوائی ہے
Comments are closed.