کولکاتا30نومبر: مغربی بنگال کے اکابرین اور دانشور نے ملی الامین گرلز کالج کی طالبات کے غیر معینہ اسڑائیک پر سخت تشویش ظاہر کر تے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر طالبات کے داخلے اور دیگر مسائل کو دو تین دنوں میں حکومت حل نہیں کرتی تو و بھی مجبوراً اس غیر معینہ اسٹرائیک میں شامل ہو جائیں گے۔ حکومت مغربی بنگال کی بے توجہی اور بے اعتنائی سے طالبات کا کیریر داﺅ پر لگا ہوا ہے۔ساری محنت ومشقت کے باوجود ان کا ایک سال داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے بر باد ہوسکتا ہے۔ ا س تعلیمی مسئلہ میں حکومت کی طرف سے چشم پوشی اقلیت بیزاری کے مترادف ہے جو قابل مذمت ہے۔اپیل کنندگان میں قاری فضل الرحمان، قاری شمس الدین ،مولانا عبد الرفیق، طلحہ صدیقی، قمر الزمان، مولانا اسحاق مدنی، مولانا ابو طلحہ، مولانا معروف سلفی ،ڈاکٹر جمال الدین شمس، محمد اسحاق ملک، حاجی مشتاق صدیقی، عظمیٰ عالم، شہنواز عارفی، شاداب معصوم، عبدالعزیز وغیرہ کے نام شامل ہیں۔یہ اپیل فورم برائے جمہوریت و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب سے کی گئی ہے۔
Comments are closed.