ممتا حکومت کی “دوارے دوارے سرکار “مہم کا شاندار افتتاح شبانہ:فوٹو:جاوید خان اورمحمد توفیق خان فرہاد حکیم فوٹو
:
کولکاتا،یکم،دسمبر: “بانگلار گوربوممتار” اور “دیدی کے بولو “ مہم کے بعد ممتا حکومت کی عوام سے براہ راست جڑنے کا مزید ایک مہم “دوارے دوارے سرکار” کا آج یکم دسمبر سے شاندار افتتاح ہوا۔ اس مہم سے حکمراں جماعت کے تمام اراکین اسمبلی کو عوام سے جڑنے اور ریاستی حکومت کی تمام اسکیموں سے متعلق کو واقف کرانے نیز انہیں ان منصوبوں سے فیضیاب کرانے کے لئے میدان میں اتارا گیا۔ ریاست کے تمام وزراءنے اپنے اپنے حلقہ سے اس مہم کا آج آغاز کیا۔ ریاستی وزیر سویل ڈیفینس اور ڈایزاسٹر منجمنٹ جاوید احمد خان نے اپنے قصبہ اسمبلی حلقہ کے تحت وارڈ نمبر 92سے دوارے دوارے سرکار مہم کا آغاز کیا۔جہاں کارپوریشن افسران اور مقامی نمائندوں کی مدد سے عوام کو سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مقامی باشندوں کے نام فارم میں اندراج کرایا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفیض ہوسکےں۔ دوسری طرف ریاستی وزیر اور کولکاتا کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے بھی وارڈ نمبر 104اور 106میں دوارے دوارے سرکار مہم کے ذریعہ مقامی باشندوں کو سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات فراہم کرائی۔
Comments are closed.