Take a fresh look at your lifestyle.

برسا منڈا کے بعد پنچانن برمار کا یوم پیدائش پرچھٹی کااعلان

بانکوڑہ ، 24 نومبر:ممتا بنرجی اسمبلی الیکشن سے پہلے ریاستی ملازمین کو کئی عطیات دیتی جارہی ہیں برسامنڈا کے بعد اب پنچانن برمار کی یوم پیدائش کی چھٹی کااعلان ہوا۔انہوں نے بانکوڑہ کے رابندربھون میںایک انتظامیہ میٹنگ میں وہ شامل تھیں وہیںانہوں نے کہاکہ نیتاجی سبھاش چندربوس ، برسامنڈا ، پنچانن برمار سمیت دیگرکئی مشہورشخصیات کے ناموں پرجلد ہی یونیورسٹیاں بھی تیارکی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پنچانن برمار کو لے کرکافی دنوں سے پارٹی میں غوروخوض ہورہاتھا یاد رہے کہ شمالی بنگال کے یہ چہیتے ٹھاکر پنچانن برمار کی مورتی پرمالا پہنا کر انہوں نے گزشتہ اکتوبر سے شمالی بنگال کا دورہ کیاتھا۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے، اب برسامنڈا کی یوم پیدائش کی چھٹی کااعلان ممتا بنرجی نے کردیا۔ 15 نومبر کو تمام دفاتر اسکول کالج یونیورسٹیاں اس دن بند رہے گی۔ وہ آدی باسی کے ایک عظیم سورماتھے۔ اب آئندہ اسمبلی الیکشن کے لئے بانکوڑہ میںاپناسیاسی دبدبدہ بنانے کے لئے بھاجپا اورترنمول دونوں ہی فلاحی کاموں میں لگ گئے ہیں۔ ممتا نے یہاں آکر کئی اسکیموں کورائج کرنے کابھی وعدہ کیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.