Take a fresh look at your lifestyle.

ستمبر21 کو وزیر اعلیٰ کا شمالی بنگال دورہ

0

کولکاتا،15ستمبر: کرونا وائرس کے اس بحران میں وزیر اعلیٰ 21ستمبر کو شمالی بنگال کے دورے پر نکلیں گی اور وہاں کے ضلع ناظم سے ضروری میٹنگ بھی کریں گی۔ اس ضروری میٹنگ میں شمالی بنگال کے وزراءو دیگر انتظامی امور کے عمائدین بھی موجود رہیں گے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق کرونا کے اس مہا ماری میں شمالی بنگال کے اضلاع کی ابھی موجودہ صورت حال کیا ہے ان سارے مسائل پر بھی وزیر اعلیٰ وہاں کے خصوصی منتظم اعلیٰ و وزراءسے مذاکرہ کریں گے۔ لگ بھگ چھ مہینے کے طویل عرصے کے بعد وزیر اعلیٰ نے شمالی بنگال کی جانب روانگی کا مثبت ارادہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ وہاں جا تو رہی ہیں ساتھ ہی لاتعداد منصوبے بھی ان کی جھولی میں رہے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ شمالی بنگال کے اس خصوصی دورے میں وزیر اعلیٰ ان اضلاع کے سبھی ضلع ناظم سے خاص میٹنگ بھی کریں گی۔ اس مذاکرے میں ان کے ساتھ وہاں کے وزراءبھی شامل رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ ان لمبے عرصے میں وہاں کیا کیا ترقیاتی کام و کرونا سے مقابلے کے لئے کیا کیا حفاظتی تدابیر و ضروری امور پر کام کیا ہے ان کے بارے میں بھی وہ جانکاری لیں گی۔ ان کے علاوہ کون سا ضلع کہاں تک ترقی کے مدارج طے کئے اور کون سا علاقہ پسِ پشت رہ گیا ہے ان کے بارے میں بھی وہ معلومات حاصل کریں گی۔ شمالی بنگال کے اس دورے میں وزیر اعلیٰ وہاں کے کئی اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گی تو کئی مقامات میں وہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گی۔ ان تمام ترقیاتی کاموں سے نپٹ کروہ24ستمبر تک کولکاتا واپس لوٹی آئیں گی۔ ماہر سیاست داں کا پیشگی قیاس میں یہی بتا رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ2021 کے اسمبلی الیکشن کیلئے یہ ساری رتیاریاں کر رہی ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے الیکشن کی تشہیرمیں کافی سستی دیکھی جا رہی ہے۔ اب وہ اس دورے سے پارٹی میں تیزی لانے کی پوری کوشش کریں گی حالانکہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بھی وہ یہ مذاکرہ کرسکتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.