Take a fresh look at your lifestyle.

دسمبر7 کو شوبھندو کے گڑھ میں ممتا بنرجی کا پہلا سیاسی جلسہ ترقیاتی کاموں کے بل بوتے پر ہی ممتا اپنی اہمیت منوائیں گی

کولکاتا۔ 4دسمبر:2021کا اسمبلی الیکشن بتدریج قریب آتا جارہا ہے اور ترنمول کانگریس کے اندر اپنے پرانے لیڈر شوبھندو ادھیکاری کو لے کر ایک بے قراری کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ مگر ہزاروں منت و سماجت کے بعد بھی شوبھندو ادھیکاری کے اندر بال برابر بھی نرمی و رواداری نہیں دیکھی گئی۔ ترنمول کانگریس نے اس کی بے رخی اب انکار کی صورت میں سامنے آچکی ہے۔ ممتا بنرجی بھی اس منت و سماجت کے مرحلے کو توڑ کر آگے بڑھنے میں ہی پارٹی کی بھلائی دیکھی ۔ ممتا بنرجی اپنے ترقیاتی کاموں کو سامنے رکھ کر اب عوام کے قریب جانے لگی ہیں ۔ ان ہی ترقیاتی کاموں میں مین میخ نکالنے کیلئے مخالف سیاسی جماعتیں بھی میدان میں اتر چکی ہیں۔ ترنمول پارٹی کے حامیوں کے اندر یہ خوشی اور سرشاری ضرور ہے کہ ممتا کی ترقیاتی میجک اس الیکشن میں اچھا نتیجہ سامنے لائے گا اب جبکہ شوبھندو پارٹی سے منھ موڑ ہی چکا ہے تو ممتا بنرجی اس سے بے خبر ہوکر اپنی تشہیر کیلئے کمر باندھ چکی ہیں آئندہ 7دسمبر سے وہ بنگال کے تمام ضلع میں پارٹی کی تشہیر اور ترقیاتی کاموں کا پلنڈہ لے کر پہنچیں گی ۔ بڑی بات یہ ہے کہ ممتا کا پہلا سیاسی جلسہ شوبھندو کے اصلی گڑھ مدنی پور سے ہوں گے ۔ پارٹی سے ناراض شوبھندو ابھی تک اپنا مدعا ظاہر نہیں کیا ہے کہ کس پارٹی سے جڑے گا ۔ سیاسی حکمت عملی کیا ہوگی اس کا انہوں نے کھل کر کوئی اظہار نہیں کیا ہے ۔ اب اس کی اسی طاقت وقوت کو ناپنے کیلئے ممتا پہلا جلسہ خود اسی کے گڑھ مدنا پور میں کرنے جارہی ہیں ۔ شوبھندو کے خلاف سیاسی ہتھکنڈے پر ابھی پرشانت کشور بھی مشق کرنے میں لگا ہے اور دوسری طرف ممتا بنرجی پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنی ترقیاتی کاموں کے بل بوتے پر تمام اضلاع کا دورہ کریں گی اور بتائیں گی کہ وہی اس بنگال کی خیر خواہ ہے اور یہاں کے لوگوں کے دکھ درد میں ہر وقت شریک رہنے والی ہیں ۔ حالانکہ بھاجپا کی کوٹ نیتی بنگال کو اپنے قابو میں لینے کی ساری کوشش کرتے ہوئے ترنمول کے ایک نڈر لیڈر کو اپنا ہمنوا بنالیا ہے اب دیکھئے آہستے آہستے کتنے لیڈراور وزیر کمزور پڑیں گے ۔ ایک لمبی فہرست ہے ۔ شکست و ریخت کا سلسلہ دھیرے دھیرے بڑھ رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.