کولکاتا۔ 21ستمبر : چھ دہشت گرد گرفتار ہوجانے کے بعد بھاجپا نے ممتا کے بنگال کو دہشت گردی کا گڑھ کہہ دیا ہے ۔ مگر بی جے پی کے اس قول کے بعد ممتا بنرجی نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہا کہ سوشل نیٹ ورک میں جھوٹ ہی بولا جاتا ہے میں اس ریاست میں پیدا ہوئی ہوں اور ملک سے وفاداری کا سبق مجھے بی جے پی سے سیکھنی نہیں ہوگی ۔ یاد رہے کہ مرشد آباد میں تلاشی مہم چلا کرا ین آئی اے نے چھ دہشت گرد کو گرفتار کیا اور اسی کے ساتھ کیرالہ کے ارنا کولم میں بھی یہ تلاشی مہم چلائی ۔ اس پر این آئی اے نے کہا کہ بنگال کے بیشتر نوجوان کا تعلق القاعدہ دہشت تنظیم سے ہے اور وہ سبھی کشمیر و کیرالہ کے رابطے میں ان چھ دہشت گرد کو دہلی لیجایا گیا تا کہ پٹیالہ کورٹ میں ان کی شنوائی چلے ۔ حالانکہ اس گرفتار ی کے بعد بی جے پی کا یہ الزام تھا کہ اب بنگال میں دہشت گردزیادہ پیدا ہورہے ہیں ۔ جو ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہی ہے ۔ ممتا بنرجی کو کیا معلوم کے بنگال میں حالات کتنی بدتر ہے وہ تو صرف ووٹ سے مطلوب رکھتی ہے اس پر ہی ممتا بنرجی نے بھاجپا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ گندی سیاست بی جے پی کا وطیرہ ہے میرا نہیں ۔
Comments are closed.