Take a fresh look at your lifestyle.

ممتا بنرجی ہندی دیوس پر نئے ہندی سیل کی بنیاد ڈالی پرشانت کشور کا اسمبلی انتخاب کیلئے نئی حکمت عملی

کولکاتا۔ 14ستمبر : آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی کی طر ح ہی ترنمول کانگریس نے بھی ہندی حلقے میںمقیم ہندو بھائیوں کو رام کرنے او ر انہیں خوش کرنے کیلئے نیو ، تھری ۔ ٹائر ہندی سیل اپنی پارٹی میں تیار کیا ہے ۔14ستمبر کو ہندی دیوس کے موقع پر اسمبلی دستور کے ہندی کو ایک خاص درجہ دیتے ہوئے آفیشیل لنگویج بنایا دنیش ترویدی ، سابق لوک سبھا کے ایم پی تھے بارک پور کے یہ علاقہ ہندو بھائیوں سے بھرا ایک کاروباری علاقہ ہے ۔ انہیں کو اس علاقے کے ہندی سیل کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے ۔ جو کہ بلاک سطح پر ریاستی ۔ ضلع و قومیت کے معاملے میں بالکل ہی جدا ہے ۔ ایک سینئر ترنمول پارٹی کے رکن نے بتایا کہ یہ ساری حکمت عملی سیاسی جادو گر پرشانت کشور کا ہے انہوں نے الیکشن حکمت عملی میں اسے کافی موثر بتایا ہے ۔ یہ وہی پرشانت کشور ہیں جنہوں نے بی جے پی ، کانگریس ، عام آدمی پارٹی اور وائی ایس آر کو الیکشن میں کامیاب بنوایا تھا اب یہ حضرت ترنمول پارٹی کے خاص مہمان بن کر آئے ہیں تاکہ ترنمول حکومت نے بی جے پی کو 34کے مقابلے 22سیٹوں پر کامیاب دیکھا تھا اب 2021اسمبلی الیکشن میں بھی ترنمول پارٹی کے اعصاب پر یہی بی جے پی کا خوف مسلط ہے۔ اور بی جے پی پورے جوش میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندو سیل ترنمول پارٹی کا غیر فنکشن ایک ترتیب ہے ۔ اس نئے سیل کے صدر بنائے گئے ہیں ویویک کپتا کو سوموار کو ٹویٹ کرکے ممتا بنرجی نے ہندوﺅں کو ہندو دیوس کیلئے دلی مبارک بادپیش کیں۔ انہوںنے ان کو یہ بھی کہا کہ بنگال کے عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کا یہ کہنا ہے کہ ہمارا ملک مختلف مذاہب کا خوش رنگ میل کا تصور پیش کرتا ہے ۔ یہاں کثرت میں وحدت کا نظارہ عام ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہندی تعلیم ، تہذیب وسماجیات کی فلاح و بہبود کیلئے پور ی طرح ہر محاذ پر کام کررہی ہے۔ اسی کے ساتھ اس ریاست میں ہر زبان ہندی ۔ اردو ، گورمگھی ، راج بنسی ، کامتا پوری ، کرک زبانیں پوری طرح کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ ویویک گپتا نے بھی ایک پریس کانفرنس کرکے یہ بیان دیا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سبھی زبان سے پیار کرتی ہیں اور سبھی زبان کے ان کی بنیاد ی حقوق فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ حتیٰ کہ نئے ایجوکیشن پالیسی 2020میں انہوںنے بنگلہ کو کلاسیک زبان کے طور پر شامل کرنے کی مرکز سے درخواست بھی کی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.