Take a fresh look at your lifestyle.

کچھ لوگ 50ہزار جعلی سوشل میڈیا کے ذریعہ جعلی خبریں پھیلانے میں مصروف:وزیر اعلیٰ

0

کولکاتا/سلی گوڑی،یکم،اکتوبر: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کچھ عناصر 50000 جعلی واٹس ایپ گروپس کے ذریعے جعلی افواہوں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔ عوام کو ایسے جعلی پروپیگنڈے کو اہمیت نہیں دی جانی چاہئے ، اور نہ ہی اس کی تشہیر کرنا چاہئے۔ انہوں نے بنگال کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر سے بچیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کا نام لئے بغیر اترپردیش کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ بدھ کے روز سلی گوڑی کے اترکنیا میں منعقدہ انتظامی اجلاس کے بعد ممتا نے کہا کہ جو لوگ بنگال کے امن و امان پر سوال اٹھا رہے ہیں انہیں اترپردیش کی صورتحال کو دیکھنا چاہئے۔ یو پی کے بہ نسبت بنگال میں امن و امان کی صورتحال کہیںبہتر ہے۔واضح رہے کہ چیف منسٹر بدھ کے روز دارجلنگ ،کالمپونگ اور کوچ بہار کے عہدیداروں کے ساتھ انتظامی اجلاس کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بنگال کے امن کو خراب کرکے فرقہ واریت اور نفرت کازہر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کو ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ممتا نے سرحدی اضلاع کے تمام تھانوں کے آئی سی کو مزید چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پولیس کے آئی سی کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اکثر یہ اطلاع ملتی ہے کہ بی ایس ایف کے ساتھ تھانہ کی آئی سی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ سرحد پر موجود ہیں۔ اس رجحان کو درست کریں اور سرحدی علاقوں میں زیادہ وقوع پذیر رہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.