Take a fresh look at your lifestyle.

آئی پی ایس3 آفیسر کے تبادلے کولے کر ممتا بنرجی سپریم کورٹ جاسکتی ہیں

کولکاتا18 دسمبر:مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تین آئی پی ایس آفیسروں کی دہلی طلب پراب ریاستی حکومت ومرکزی حکومت سے معاملہ تلخ ہوچکا ہے کہ سپریم کورٹ تک معاملہ پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ بنگال کے ڈائمنڈ ہاربر میں بھاجپا کے قومی صدر جے پی نڈا پرپارٹی کے حامیوں نے حملہ کیاتھا اس میں کوتاہی ہونے کے سبب مرکزی وزارت داخلہ نے بنگال میںتعینات تین آئی پی ایس آفیسر راجیومشرا(اے ڈی جی ساﺅتھ بنگال)بھولاناتھ پانڈے (ایس پی ڈائمنڈہاربر)اورپروین کمار ترپاٹھی (ڈی آئی جی پریسڈنسی رینج) کوسیکوریٹی انتظام میں قصور پاتے ہوئے انہیں تبادلے کالیٹربھیجا اور یہ بھی کہاکہ وہ جلد سنٹرل میں پوسٹنگ کی کارروائی نبھائیں۔ جب کہ ریاست کے چیف سکریٹری اورڈی جی پی ورچول کانفرنس کے ذریعہ وزارت داخلہ سے باتیں کیں۔ اب ان تین آئی پی ایس آفیسر کے تبادلے کولے کرریاستی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کی ہے مگرآرٹیکل 312 کے تحت مرکزی حکومت کسی بھی آفیسر کے تبادلے کا فرمان جاری کرسکتی ہے۔ پھربھی ریاستی حکومت اس توسیع کارروائی کے حق میں نہیں ہے اورنہ ہی کسی دباﺅ میں آنے کے لئے پارٹی تیار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.