Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال کے خستہ حال و بدحال راستوں کیلئے ممتا کا پتھ شری اسکیم کا آغاز

ہوڑہ،6اکتوبر: ہوڑہ ضلع کے پریشد کے پہل سے اس اسکیم ”پتھ شری“ مہم کا آغاز شروع ہو گیا ہے۔سنگئی پنچایت تلہ سے سشمل پاڑہ سے ہوتے ہوئے نارائن چندر پراتھمک ودیالیہ تک2.5 کیلو میٹر پختہ راستے اور4عدد گاو¿ں میں سڑک مرمت کاری کا پروگرام اودیئے نرائن پور کے رکن اسمبلی سمیر کمار پانجا کی قیادت میں آگے بڑھی۔اس تقریب میں ہوڑہ ضلع کے ناغم مکتا اریہ ضلع پریشد کے صدر کاویری داس ہوڑہ گرامینج ضلع کے پولس سپر سومئے رائے، الو بیڑیا کے محکمہ انتظامیہ کے اربند بندو پادھیائے، ہوڑہ ضلع کے پریشد معاون صدر اجئے بھٹا چاریہ سمیت دیگر ان بھی اس میں شامل تھے۔ ہوڑہ ضلع میں14عدد بلاک کے 330 راستے کی مرمت کاری و تیاری کی جائے گی۔ واضح طور پر پوری ریاست کے کل12ہزار کیلو میٹر راستے کو اس اسکیم میں رکھا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کر کے ایسا ہی کیا۔
یاد رہے کہ ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں راستے کی حالت خراب ہے۔ اب ان خستہ و بدحال راستوں کو ٹھیک کروانے کا عزم ممتا بنرجی نے لیا ہے۔ جلپائی گوڑی کے پھول باڑی سے”پتھ شری مہم“ کا اعلان وزیر اعلیٰ نے کیا۔ شمالی بنگال میں پتھ شری مہم کا بھی اعلان ممتا نے کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ نابنو سے بھی اضلاع کے بدحال راستوں کو ٹھیک و بہتر بنانے کا اعلان کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.