Take a fresh look at your lifestyle.

شاہ ‘کوانتخابات کے وقت دلتوں کی یاد آتی ہے:ممتابنرجی

0

کولکاتا،5نومبر: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کے روز مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت وہ دلتوں کو یاد کرتے ہیں ، حالانکہ وہ طویل عرصے سے ان کےلئے کام کررہیہیں۔ ہم آپ کو بتادیں کہ بدھ کی شام کولکاتاپہنچنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ جمعہ کے روز کولکاتاکے قریب متوا دلت خاندان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے جا رہے تھے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ جو لوگ بنگال کی حقیقت نہیں جانتے وہ انتخابات سے پہلے ہی سفر کرتے ہیں اور لوگوں کو الجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ انتخابات سے پہلے بڑے وعدے کرتے ہیں۔ اس کے بعد ، اسے بھول جاتے ہیں۔ بہرحال اچانک انہیںمتوا سماج کی یاد آ گئی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے ان کےلئے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے متواڈویلپمنٹ بورڈ کےلئے 10کروڑ اور نمسدرہ ڈویلپمنٹ بورڈ کےلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بگدی ، ماجھی اور دولے برادریوں کے 30 لاکھ سے زیادہ ممبر ہیں۔ وہ بگدی ، ماجھی اور د±ول برادریوں کےلئے بھی فنڈ مختص کرے گی۔
ممتا بنرجی نے بدھ کے روز سکریٹریٹ میں ہونے والے ایک پروگرام میں کہا کہ وہ 25,000مہاجرین کو زمین کے حقوق کے کاغذات دے رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں 1.25 لاکھ پناہ گزین خاندانوں کو زمین کے حقوق دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زمینی حقوق کے یہ کاغذات اس بات کا ثبوت دیں گے کہ آپ اس ملک کے شہری ہیں۔ کوئی آپ کی شہریت نہیں لے سکتا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.