Take a fresh look at your lifestyle.

نارائنی،گورکھا اور جنگل محل کے نام پر پولس کی تین نئی بٹالین تشکیل :وزیر اعلیٰ

کولکاتا،11،نومبر: مغربی بنگال اسٹیٹ پولس میں مزید تین بٹالین نارائنی،گورکھا اور جنگل محل کے نام پرشامل کی جائیں گی۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ شمالی بنگال ، کوچ بہار اور جنگل محل کے لئے علیحدہ پولیس بٹالین تشکیل دی جائے گی۔ اسی طرح کی معلومات مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز ریاستی سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس میں دیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں ریاستی سکریٹریٹ میں کابینہ کا اجلاس ہوا اور اس اجلاس میں بٹالین کے قیام کی تجویز کو منظور کیا گیا۔ اس اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے شمالی بنگال ، کوچ بہار اور جنگل محل کے عوام کی برسوں کی مانگوں کو پورا کرتے ہوئے تین نئی بٹالین تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوچ بہار میں نارائنی بٹالین ، دارجلنگ میں گورکھا بٹالین اور جنگل محل کے علاقے میں ‘جنگل محل بٹالین’ تشکیل دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نارائنی بٹالین کے ما تحت کوچ بہار اور نکسل باڑی ، گورکھا بٹالین کے تحت دارجلنگ اور بانکوڑہ ، پرولیا ، مغربی مدنی پور ، جھاڑگرام کے نوجوانوں کو جنگل محل بٹالین میں بھرتی کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 31 جنوری تک تینوں بٹالین کی تشکیل کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور ہر بٹالین میں ایک ہزارجوان مقرر کیے جائیں گے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.