Take a fresh look at your lifestyle.

ممتاکی پی ایم کیئر فنڈ سے مہاجر مز دوروں کیلئے مدد کی درخواست

کولکاتا،3جون: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو کہ کرونا سے مقابلہ کرتے ہوئے پی ایم فنڈ سے مہاجر مز دوروں کے اکاو¿نٹ میں فی کس10 ہزار روپے جمع کرنے کی سفارش بھی کی ہے ۔ یہاں صرف مہاجر مز دوروں کیلئے ہی بات نہیں کی گئی ہے بلکہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے جن جن نچلے طبقے کے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے اور جو مجبوری کے دن گزار رہے ہیں ان کی مالی مدد کے لئے بھی وزیر اعلیٰ نے مرکز سے امداد کی درخواست کی ہیں۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کی و جہ سے جو لمبالاک ڈاو¿ن کا مسئلہ چل رہا ہے اس کی زد میں آکر بہت ہی مز دور اپنی نوکری گنوا چکے ہیں اور فاقہ کشی کے دن گزار رہے ہیں۔ اب جب کہ وہ دیگر ریاست سے لوٹ کر اپنے گاو¿ں میں آچکے ہیں تو ان کی غربت قابل رحم ہے۔ دوسری ریاستوں میں رہتے ہوئے یہ مز دور لاک ڈاو¿ن میں اپنی ساری جمع پونجی کھانے میں خرچ کرچکے ہیں۔ اب یہ نہایت ہی کسمپرسی کے دن گزار رہے ہیں۔ اس کی جانکاری سبھی روزنامے کی سرخیوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ اب یہاں صرف مہاجر مز دوروں کی کسمپرسی کو بیان کرنا مطلب نہیں ہے، کیونکہ لمبا چلتا ہوا لاک ڈاو¿ن میں اب تو لا تعداد کا ریگر و مز دور بھی نہایت ہی بارے دن دیکھ رہے ہیں۔ ان کی حمایت میں ہی وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پر بھی نگاہ کرم کریں۔ اور وزیر اعظم کیئر فنڈ سے کاریگرو مز دور کے اکاو¿نٹ میں دس ہزار روپئے جمع کر کے ان کی حالت کو پھر سے توانا کریں اس ریاست میں کرونا کا عتاب رکا نہیں ہے بلکہ آن لاک کا رواج اپنایا گیا ہے۔ اب صرف حساس زون کو چھوڑ کر ملک کے دیگر ریاستوں میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔ بدھ کی صبح تک ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 616تک نہیں ہے اور اموات کی تعداد 5ہزار 815تک ہو چکی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.