Take a fresh look at your lifestyle.

وسیع تر باندھ تعمیر ہونے سے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے: ممتا

کولکاتا،24دسمبر: مشرقی مدنا پور کے تاج پور میں سمندر باندھ کے لئے اب ٹنڈر طلب کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے اس وسیع و عریض باندھ کے لئے ملکی و غیر ملکی تعمیراتی کمپنیوں کو بھی اس طرف راغب کر رہی ہیں جس میں لگ بھگ 4,200 کروڑ کی لاگت آئے گی۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی طرف سے اس منصوبے کا ہر طریقے سے جائزہ لیا جا چکا ہے۔ اب جو بھی ٹنڈر آئیں گے وہ مطابق رہا تو کسی ایک کو اس کام کی پوری ذمہ داری سونپ دی جائے گی جو کہ ایک نہایت ہی بڑا کام ہے۔ ممتا نے یہ بھی کہہ دیا کہ اس کام کے لئے حکومت کو الگ سے کوئی زمین حاصل نہیں کرنی پڑے گی۔ اب جو یہ کام شروع ہوگا تو ریاست کے لا تعداد بے کار نوجوان کو بھی کام کا موقع ملے گا۔ ممتا بنرجی نے اس بات کی بھی خوش کن لہجے میں امید ظاہر کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.