Take a fresh look at your lifestyle.

امدادی رقموں میں ہیرا پھیر ی کرنے والوں کی خیر نہیں : ممتا

کولکاتا۔ 11جولائی : ترنمول کے معمر لیڈر و ریاستی وزیر سادھن پانڈے نے فیس بک لائیو میں اس بیان کی توثیق کی کہ ´ امفان کی مالی مدد میں جو بھی بدعنوانی کی شکایت سامنے آرہی ہے اور پوری ریاست میں یہ معاملہ بھڑک رہا ہے ۔ اس کی تلافی کیلئے وزیر اعلیٰ نے کڑے قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ انہوںنے یہ بھی کہا ہے کہ اس بدعنوانی میں جو بھی پارٹی کے لوگ شامل پائے گئے تو پھر پارٹی کے کارکنوں کو پارٹی سے بھی نکال دیا جائے گا ۔ حال ہی میں ہوڑہ کے تین لیڈروں کو پارٹی سے نکالا گیا ہے اور انہیں فوراً اپنے عہدے کو چھوڑ دینے کو کہا گیا ہے ۔ اسی پر سادھن پانڈے نے یہ اضافہ بھی کیا ہے کہ جو بھی راحت رسانی تقسیم میں بدعنوان پائے گئے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا جائے ۔ اب یاد رکھیں کہ بدعنوانی کرنے کے پاداش میں پارٹی سے بر طرف ہی نہیں کیا جائے گابلکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی ہوگی ۔ ایک پریس کانفرنس میں ریاستی وزیر خوراک و شمالی 24پرگنہ کے ضلع ترنمول صدر جیوتی پریہ ملک نے تو یہ کہا کہ گردابی طوفان امفان کی راحت رسانی میں اقربا پروری کرنے والے کارکنوں کو اب وہ تمام روپئے لوٹانے ہوں گے جو انہوںنے ھوکہ دھڑی سے اچک لیا ہے اور جو بھی ا س بدعنوانی میںملوث پائے گئے وہ بچنے والے نہیں ہیں۔ ترنمول پارٹی کے اس تادیبی کارروائی کو بی جے پی کے صدر اور مدنا پور کے ایم دلیپ گھوش کو ”خوش کرنے والا حربہ “ بتایا یہ بھی کہا کہ ترنمول پارٹی میں ایسی بدعنوانی ہورہی ہے اور وزیراعلیٰ بے دست و پا ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.