Take a fresh look at your lifestyle.

وزیراعلیٰ کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ اہم میٹنگ 5 نومبر کو ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی وزرا اور سیکریٹری بھی موجود ہوں گے

0

کولکاتا28اکتوبر: وزیراعلی ممتا بنرجی آئندہ 5نومبر کو ریاست کے تمام ضلع انتظامیہ کے ساتھ اہم میٹنگ کریں گی۔ میٹنگ کا خاص مقصد اضلاع کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا ہے۔ آئندہ 5نومبر کو نبانہ میں ورچول میٹنگ سے وزیراعلی ممتا بنرجی خطاب کریں گی اور اس میٹنگ میں ہر ضلع کے ڈی ایم اور ایس ڈی او بھی موجود ہوں گے۔ ان کے علاوہ نبانہ میں ہر کابینہ کے وزرائ بھی موجود ہوں گی اور اضلاع میں ہر محکمہ کے تحت ترقیاتی کاموں کی رفتار اور نوعیت کا وزیراعلی خود جائزہ لیں گی۔ اس میٹنگ میں ریاست کے ہر محکمہ کے سیکریٹری بھی موجود ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلی نے نبانہ سے ورچول میٹنگ کے ذریعہ ریاست کے تمام اضلاع کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا تھا اور ہر ضلع کو یہ ہدایت دی تھی کہ ترقیاتی کاموں میں کسی طرح کی سست رفتاری اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ویسے آئندہ اسمبلی الیکشن سے قبل ممتا حکومت کے محکمہ جاتی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے والی یہ اہم میٹنگ مانی جارہی ہے جس میں ہر ضلع کے منتظمین کے علاوہ ہر ضلع کے ہر ہر محکمہ کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے اور دوسری طرف نبانہ میں اسی محکمہ کے وزارءکے سامنے وہ لوگ اپنی باتیں پیش کریں گے تاکہ کسی طرح کی کوئی شکایت نہ رہ جائے اور نہ ہی کوئی سوال خالی جا سکے گا۔ وزیراعلی خود ہر محکمہ کے وزیر سے بات کریں گی اور ان کے متعلقہ محکموں کی شکایتیں بھی سنیں گی۔ لہذا ضلع سطح پر آئندہ 5نومبر کی میٹنگ کی ذبردست تیاریاں شروع ہوچکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.