کولکاتا14دسمبر۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی 2021 کے نزدیک اسمبلی انتخابات سے قبل شمالی بنگال میں اپنا مقام مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔ پیر کے روز ، وہ ایک بار پھر تین روزہ دورے پر سلی گوڑی پہنچی ہیں۔ وہ یہاں انتظامی اجلاس اور عوامی جلسے کریں گی۔ وہ پیر کی سہ پہر کولکاتا کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگئیں۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترے گی۔ یہاں سے ، وہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گی۔
دوسری طرف بی جے پی کے قومی صدر جے پی ، نڈا نے خود ہی اس کا اقرار کیا کہ وہ کرونا میں مبتلا ہیں ۔ اس خبر کے ملتے ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کرکے ان کی صحت کیلئے دعائیں کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں خبرملی کہ نڈا جی کو کوویڈ۔ 19کا حملہ ہوا ہے ۔ تو انہوںنے فوراً ہی ٹوئٹ کرکے ان کی صحت کی خبر لی اور لمبی عمر کی دعائیں دیں اور ان کے اہل خانہ کو بھی اس نازک موقعہ پر ہمت سے کام لینے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد ہی سبھوں کو ان کے بارے میں پتہ چل گیا۔ گزشتہ بدھ کو ہی وہ بنگال میں آئے تھے ۔ ابھیشیک کے پارلیمانی حلقے ڈائمنڈ ہاربر میں انہوںنے سیاسی جلسہ بھی کیا پھر اس کے بعد ان کی اور ان کے گاڑیوں پر اینٹ پتھروں سے حملے ہوئے ۔ بنگال میں سیاسی جلسے جلوس کو پش و پشت ڈال کر وہ دہلی لوٹ گئے وہاں ان پر کرونا کا حملہ ہوا ۔ بیماری کی علامت کا پتہ چلتے ہی انہیں ائسو لیشن میں منتقل کردیا گیا ہے ابھی ان کی حالت بہتر ہے ان کے ساتھ جو بھی تعلق میں آئے تھے وہ سبھی اس وقت آنسولیشن میں ہیں سرد ست ملک میں کرونا کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ 24گھنٹے میں کرونا سے 30ہزار 254افراد متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 251تک پہنچی ہے ۔ اتوار کے ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا کے متاثرین 97لاکھ 57ہزار 29افراد ہیں اور کل اموات ہے ایک لاکھ 43ہزار 17افراد۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.