Take a fresh look at your lifestyle.

سی اے اے :ممتا -مودی فریقین میں سیاسی جنگ کا آغاز

کولکاتا،22اکتوبر: کرشنا نگر لوک سبھا سے تعلق رکھنے والی ترنمول کانگریس کی مہووا مترا نے ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے سلی گوڑی میں شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) پر جلد عمل آوری کے اعلان کے جواب میں ، عوام سے بی جے پی کوباہر کا دروازہ دکھانے کےلئے کہا۔ انہوں نے اس دن اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا کہ ’جے پی نڈا کہہ رہے ہیں کہ سی اے اے جلد ہی بنگال میں نافذ ہوگا۔ بی جے پی کو یہ سننا چاہئے کہ سی اے اے کےلئے کاغذ دکھائے جانے سے پہلے بنگال کے عوام باہر جانے کا دروازہ دکھائیں گے‘۔ پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل پر بحث کے دوران ، رکن اسمبلی مہووا میترا نے ترنمول کانگریس کی جانب سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے سی اے اے کی سخت مخالفت کی۔ دوسری طرف ، بی جے پی مغربی بنگال میں سی اے اے لاگو کرکے سال 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بنگلہ دیشی ہندوو¿ں کا ووٹ حاصل کرکے ریاست کی حکمران ترنمول کانگریس کو شکست دے کر اپنی حکومت بنانے کے حق میں ہے۔ اس کے پیش نظر ، نڈڈا نے پیر کے روز سلی گوڑی میں مختلف برادریوں اور طبقوں کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے سی اے اے کے نفاذ میں تاخیر ہوئی ہے۔ اس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔ اب اس کے قواعد و ضوابط بنائے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.